قصور : کم سن بچے سے بدفعلی، حالت تشویشناک

10:35 AM, 17 Apr, 2022

احمد علی

قصورکے سرحدی گاوں دوانہ میں درندہ صفت شخص رضوان کی جانب سے 7 سالہ کم سن نعمان سے بد فعلی کی گئی۔ سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم نے کھیتوں میں کھیلتےہوئے بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔

پولیس کے مطابق حالت تشویشناک ہونے پر 7 سالہ نعمان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا. پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے بعد ملزم کے ڈی این اے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے، جس کے بعد کیس میں مزید پیشرفت ہو گئی. پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا ئے گا.

مزیدخبریں