گورنر پنجاب عمر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

11:49 AM, 17 Apr, 2022

احمد علی
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا . ترجما ن پاکستان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے ایک بیان میں کہاگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا، گورنر پنجاب کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے. فواد چوہدری نے معاملے میں کہا کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہوناتھا، کل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ارکان پرتشدد کیاگیا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتاہوں، دیکھنے کی ضرورت ہےکہ کن لوگوں کو اقتداردیا جا رہا ہے،جس کے پاس اکثریت ہوتی ہےوہ تحمل سے کام لیتاہے. عمرسرفراز چیمہ نے کہا (ن)میں سے (ش)نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن متنازعہ ہوگیاہے، میں نے آئین وقانون کی پاسداری کا حلف لیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن عدالتی حکم کے مطابق نہیں کرایاگیا، کل ارکان پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا، غنڈوں کو بلاکرہنگامہ آرائی کرائی گئی، غیرآئینی کام کو آئینی قرارنہیں دیاجاسکتا، وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری موخر کی گئی ہے، رپورٹ پر رائے آنے تک حلف نہیں لے سکتا.
مزیدخبریں