عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کو مسترد کردیا
12:22 PM, 17 Apr, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو مسترد کر دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، تمام جمہوری اصولوں اور آئینی دفعات کی خلاف ورزی کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا الیکشن کرانے کیلئے کوئی بھی چیئر پر موجود نہیں تھا، ہم مافیا کے زیرِ قبضہ ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔