این اے 33 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

06:24 PM, 17 Apr, 2022

احمد علی
پشاور:غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال کامیاب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق ہنگو میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خیال 21583 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 17153ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ہنگو میں این اے 33 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ خیال رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی کی جانب سے اس سیٹ پر حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔
مزیدخبریں