اسلام آباد میں مزید 6 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کی جائے، ضلعی انتظامیہ کی سفارش

06:25 PM, 17 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو مراسلےمیں کہا ہے کہ اسلام آباد میں مزید 6 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز تعیناتی کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے،انتظامیہ کی جانب سے تین ماہ کی بجائے چھ ماہ کے لیے رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے، انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو کوئیک رسپانس فورس کیلئے بھی 3 سو رینجرز اہلکار تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، فیصلہ اسلام آباد کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے باعث کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کورینجرز تعیناتی میں توسیع کی تحریری سفارش کر د ہے، مراسلے میں ریڈ زون کیلئے 300 رینجرز اہلکاروں کوئک رسپانس فورس میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مزید 6 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کی جائے۔ اسلام آباد میں 2523 رینجرز فورس پہلے ہی تعینات ہے۔
مزیدخبریں