وفاقی حکومت نے ملازمین کیلئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا

06:27 PM, 17 Apr, 2024

ویب ڈیسک: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی محکموں کے ملازمین کیلئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے پانچ روز کام کرنے والے دفاتر صبح 8 بجکر 30 منٹ سے لیکر شام 4 بجکر 30 منٹ تک کام کریں گے جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے لیکر شامل 3 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر 1 بجے سے لیکر ڈیڑھ بجے تک نماز اور لنچ بریک ہوگی۔ رمضان میں دفتری اوقات کار کی تبدیلی کی وجہ سے اب ایک مرتبہ پھر اوقات کار کو تبدیل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رمضان میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے مطابق ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے لیکر شام 3 بجے تک اور ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک کام کرتے تھے۔ اسی طرح جمعہ کو دفتری اوقات کار صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک تھے۔

مزیدخبریں