سلمان خان کے گھر کی سادگی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران

06:49 PM, 17 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلی  گجرات بھی گلیکسی اپارٹمنٹس گئے۔ تصاویر میں گھر کی سادگی دیکھ کر پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم گجرات ایکناتھ شندے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اداکار کے گھر پر حالیہ فائرنگ کے بعد انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 وزیراعلی کے دورے  کے بعد ان کے فلیٹ کے اندر کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

 گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان اور ان کے اہل خانہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اندرونی ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ X (سابقہ ٹویٹر) اور Reddit پر بہت سے لوگوں نے اداکار کے گھر کی 'معمولی اور سادہ' سجاوٹ  کو سراہا ہے۔ 

https://www.reddit.com/r/BollyBlindsNGossip/comments/1c5e1xi/salman_at_his_residence_today/?utm_source=share&utm_medium=web3x&utm_name=web3xcss&utm_term=1&utm_content=share_button

API Response:

 یادرہےفلموں کے علاوہ اداکار رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کرتے ہیں۔ 2023 کی رپورٹ میں بالی ووڈ لائف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے، سلمان نے شو کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کے لیے ہر ہفتے 12 کروڑ روپے وصول کیے، جو فی ایپیسوڈ 6 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

مزیدخبریں