کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جان کی بازی ہار گئے

04:35 AM, 17 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) عالمی وبا کے مہلک وار مسلسل جاری ہیں اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹو ں میں پاکستان بھر میں 95 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خوش آئند طور پر کورونا کیسز کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 48 ہزار 181 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 221 افراد میں عالمی وبا کی تصدیق ہوئی، پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جو 6.68 پر آگئی ہے۔ پاکستان بھر میں تاحال اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 تک پہنچ گئی ہے ،ملک بھر میں اس وقت 87 ہزار 423 مریض زیر علاج ہیں جن کا پاکستانی صحت کے مراکز میں بہترین علاج ہو رہا ہے جبکہ 4 ہزار 896 کی حالت تشویشناک ہے۔
مزیدخبریں