پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،17 اگست 2021
07:30 AM, 17 Aug, 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،ملکی مجموعی صورتحال کے ساتھ افغانستان کے تازہ ترین حالات بارے میں بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا،سیکرٹری داخلہ اہم شخصیات کے سیکیورٹی پروٹوکول کے حوالے سے بریف کریں گے،پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021 کی منظوری کا بھی امکان پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 95 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 221 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 68 رہی، 87 ہزار 423 مریض زیرعلاج،4 ہزار 896 کی حالت تشویشناک ہے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا ٹویٹ،کہا وزیراعظم عمران کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ چھوٹےاور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں،پہلی مرتبہ ایس ایم ایزکو بغیر ضمانت 10 ملین آسان فنانس سکیم کے تحت قرض مل سکے گا الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ،الیکشن کمیشن نے میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی، وفاقی وزیر شبلی فراز نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین 90 دن میں تیار کی گئی،سیاسی جماعتیں ٹیکنیکل ٹیمیں بھجوا کر ای وی ایم کا معائنہ کرسکتی ہیں ،کہا الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اس کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا، تمام طالبان گروہ یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری چاردہائیوں سےدی پاکستانی قربانیوں کااعتراف کرے،افغان مسئلے پر تعاون تیار ہیں