رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا

07:53 AM, 17 Aug, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) شاہی قلعہ لاہور میں موجود راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا، مشتعل نوجوان نے آج صبح مجسمے کو توڑ دیا.

واضح رہے کہ راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا جبکہ اس بار مجسمے کو مرمت کرکے آہنی جنگلے بھی لگائے گئے تھے. ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا. مجسمے کو توڑنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے. وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر ٹوئٹ کی ہے.

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

مزیدخبریں