محرم الحرام کے موقع پر تخریب کاری کی دھمکیاں ملی ہیں

08:36 AM, 17 Aug, 2021

اویس
ٹھٹھہ ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد محرم الحرام کے موقع پر تخریب کاری کی دھمکیاں ہیں ،ہم نے ان سے نپٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے ان دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے ہیں ،لوگوں کو عاشورہ کے موقع پر تھوڑی تکلیف بھی نہیں ہونی چاہئے،عوام کو حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مونچھ گوٹھ میں ہونے والا سانحہ غیر متوقع اور بزدلانہ ہے بچے اور خواتین شہید ہوئے ہیں ،ابھی تک اس واقعہ کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اللہ تعالی ان دہشت گردوں کو جہنم رسید کرے گا، حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی کہ عاشورہ اور اس کے بعد ایسا واقعہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح سے اقدامات کریں گے ،ہمارا نصاب بہت بہتر ھے اور ہمارا نصاب پہلے سے موجود ہے ،ہر علاقہ کی اپنی ڈائنامکس ہوتی ھے کچھ چیزیں یکساں ھو سکتی ھیں ،وفاقی حکومت نے تو یکساں نصاب کا اعلان کیا ھے، ہم کوشش کریں گے کہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر بچوں کو بہتر سے بہتر نصاب کی تعلیم دیں ۔
مزیدخبریں