طالبان نے حکومت میں خواتین کی شمولیت کا عندیہ دیدیا

08:45 AM, 17 Aug, 2021

حسان عبداللہ
کابل (پبلک نیوز)‌ طالبان کا اہم ترین فیصلہ، ماضی کے برعکس طالبان نےخواتین کی حکومت میں شمولیت کی حمایت کر دی. رکن طالبان ثقافتی کمیشن انعام اللہ سمنگنی کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات خواتین کو مظلوم نہیں بنانا چاہتی، خواتین کو شریعت کے مطابق حکومتی ڈھانچے کا حصہ ہونا چا ہیے ،ابھی نئی حکومت کے خدوخال واضح نہیں. دوسری جانب افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز میں شمار ہونے والے طلوع نیوز کی سکرین پر خواتین اینکرز دوبارہ نمودار ہوئی ہیں۔ جب سے طالبان نے اتوار کو کابل پر قبضہ کیا، زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرز کو ٹی وی سکرینوں سے ہٹا دیا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے بعد امریکہ نے 31 اگست تک انخلا مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارت نے بھی تمام سفارتی عملے کو فوری واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیئےہیًں. امریکی قوم سے خطاب میں صدر جو بائیڈ ن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست تھا، افغانستان میں امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا،اشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات سے انکار کیا، ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے.
مزیدخبریں