’حکومت کودہشتگردوں کوخوش کرنیکی روش ترک کرناہو گی‘

10:45 AM, 17 Aug, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر حکومت پالیسی واضح کرے، حکومت کودہشتگردوں کوخوش کرنےکی روش ترک کرناہو گی، پاکستان کاایک انچ بھی دہشت گردوں کےحوالے نہیں کرنےدیں گے .

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے جو ہمارے لیے ضروری ہیں ان کو سیکیورٹی دی جائے، پاکستان کی ریاست کے لیے ضروری ہے کہ قوم پرست ذہنوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا، ان کو ساتھ لیکر کوئی حل نکالا جانا چاہئے ، ہمیں اپنے قانونی، معاشی اور آئینی وعدے پورے کرنے ہونگے.

بلاول نے کہا افغانستان میں عوام مشکل حالات میں ہیں،افغانی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں، افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، افغانستان کی صورتحال پر حکومت پالیسی واضح کرے،افغانستان میں جاری صورتحال سےپاکستان پربھی اثرات مرتب ہوں گے ،پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے.

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا،افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے، داسو ، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے، سی پیک منصوبوں کو سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے،حکومت کودہشتگردوں کوخوش کرنےکی روش ترک کرناہو گی،سی پیک کی سکیورٹی کاازسرنوجائزہ لیاجائے، ریاست پاکستان کوفاٹااوربلوچستان کےنوجوانوں کوانگیج کرناچاہیے،ریاست پاکستان کوآئینی اورقانونی وعدےپورےکرنےپڑیں گے، حکومت کواپنےتمام وعدےپورےکرنےہوں گے،افغانستان میں جاری صورتحال پرپارلیمان کواعتمادمیں لیاجائے،آنےوالےحالات کودیکھ کرپالیسی بنائیں گے، خارجہ پالیسی کےحوالےسےقرادادکوفالوکیاجائے.

بلاول بھٹو نے مزید کہا اسٹیک ہولڈرزکودعوت دینگےافغان بھائیوں کوتحفظ فراہم کیاجائے،ریاست کوقوم پرستوں کوساتھ لےکرچلناہوگا، ہمیں افغان پناہ گزینوں کےمعاملےکودیکھناپڑےگا، وزیر اعظم نے ہر اشو پر یو ٹرن لیا ہے جس سے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے ، افواج نے دہشتگردوں سے اس سرزمین کو بچایا عوام کو بچایا ، اس کے ساتھ کلئیر پالیسی چاہیے، حکومت میں وہ کلئیرٹی نہیں ہوگی تو ریاست پر کنفیوژن کا اثر آئے گا. انہوں نے مزید کہا اے این ایف نے اگر منشیات کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو سب سے پہلے بنی گالہ میں کاروائی کریں، وزیراعلی سندھ کوتبدیل نہیں کیاجارہاہے، میری پاس تین آپشن ہے ۔مرادعلی شاہ۔مرادعلی شاہ اورمراد علی شاہ

مزیدخبریں