’افغانستان کےمعاملے پر تنہا فیصلے نہیں کریں گے‘

10:59 AM, 17 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پردوست ممالک سے رابطے میں ہیں، طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی طاقتوں کی مشاورت سے ہوگا.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر کابینہ کو آگاہ کیا گیا،کرپشن فری پاکستان کا وعدہ کیا تھا،مضبوط اور مستحکم پاکستان کےوعدےپرکاربند ہیں،افغانستان معاملے پر تنہا فیصلے نہیں کریں گے،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیاگیا، طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی طاقتوں کی مشاورت سے ہوگا، افغانستان کے معاملے پردوست ممالک سے رابطے میں ہیں.

وزیراطلاعات نے کہا کابینہ میں یکساں نصاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی،مدرسوں میں جدید تعلیم دی جائے گی،حکومت نےفیصلہ کیانویں اوردسویں کوسیرت نبوی ﷺ پڑھایاجائےگا،کھیلوں کے ڈھانچے کوبہتر بنایا جائےگا،افغانستان میں خون ریزی نہ ہونا اطمینان بخش ہے،قابل اطمینان بات ہے افغانستان میں عوام کازیادہ نقصان نہیں ہوا،کابل میں قائم رجیم سے توقع ہے عالمی قوانین کی پاسداری کرےگی.

مزیدخبریں