پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،18 اگست 2021

07:12 PM, 17 Aug, 2021

احمد علی
طالبان کا20سال بعدافغانستان فتح کا باضابطہ اعلان، بڑی مزاحمت کے بعد صوبے، اضلاع کو فتح کیا ہے، کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا، افغان حکومت، عوام کیلئے عام معافی کا اعلان کرتےہیں، ترجمان طالبان ذبیح اللہ کی پہلی پریس کانفرنس ترجمان طالبان ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ جلد نیا نظام حکومت نافذ کر دیں گے، یقین دلاتے ہیں، افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہو گی۔ افغانستان کی دوبارہ تعمیروترقی کریں گے، خواتین کو شرعی قوانین کے مطابق کام کی اجازت ہو گی، دنیا ہمارے مذہبی اصولوں کا احترام کرے۔ ملاعبدالغنی کوافغانستان میں نئی ذمہ داریاں ملنےکاامکان، ملا برادر افغان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ دوحہ سے قندھار پہنچ گئے۔ وزیراعظم،آرمی چیف سےافغان سیاسی رہنماوں کی ملاقات،افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال، افغان عوام سےیکجہتی،حمایت کےعزم کااعادہ،عمران خان نے کہا ہم سے زیادہ کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، ترک صدر طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم، جرمن چانسلر سےافغان مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال، افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کی حمایت کا اعادہ۔
مزیدخبریں