الیکشن صرف دکھانے کےہیں منتخب لوگ ڈمی ہیں، فواد چوہدری
06:08 AM, 17 Aug, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن صرف دکھانے کےہیں منتخب لوگ ڈمی ہیں۔ پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ پچھتر سال بعد بھی بنیادی شہری حقوق حاصل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ الیکشن صرف دکھانے کےہیں منتخب لوگ ڈمی ہیں نہ ان کی کوئی حیثیت ہے نہ ہی پالیسی میں کوئی کردار، ملک میں آمریت کے سائےطویل اور ہم رات کے اندھیرے میں جامد ہیں سحر کیلئے جدوجہد چاہیئے۔