پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا

08:47 AM, 17 Aug, 2022

احمد علی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی گئی. ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی، ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 روپے اور ڈیزل پر 15 روپے لیٹر ہو جائے گی، آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا، جنوری 2023 تک لیوی کی شرح بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی. واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 20 روپے، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی عائد ہے، موجودہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے.
مزیدخبریں