واٹس ایپ کونسا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے؟

10:38 AM, 17 Aug, 2022

احمد علی
دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اب جَلد ہی اپنے صارفین کے لئے موسٹ وانٹڈ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ واٹس ایپ پر جو میسیجز موصول ہوتے ہیں ان کو غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کی غلطی تو سب ہی کرتے ہیں اور بعد میں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، لیکن اب واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو دوبارہ سے حاصل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے اور جَلد ہی آنے والے اس نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے حذف شدہ پیغامات کو دوبارہ سے واپس لانے کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، اس فیچر کو جَلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق صارفین کی جانب سے اگر اب موصول ہونے والے میسج کو ڈلیٹ کر دیا گیا تو اسکرین پر ایک چھوٹا سا ’پاپ اپ‘ دکھائی دے گا جو حذف شدہ پیغام کو ’اَن ڈو‘ کرنے کا آپشن دے گا اور یہ پاپ اَپ چند سیکنڈ کے لیے اسکرین پر موجود رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ یہ نیا فیچر وائس نوٹ، میڈیا فائلز اور دستاویزات کو بھی واپس لانے کے لیے میسر ہوگا یا نہیں اس پر بات کرنا ابھی قبل اَز وقت ہے۔ اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ صارفین کو اپنی ڈسپلے پکچر میں بھی تبدیلیاں کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا صارفین کے استعمال کے لیے زیرِ آزمائش ہیں، فیچر کامیاب ہونے پر سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر کے ساتھ ساتھ صارفین کے نمبر اور پرائیویسی سے متعلق بھی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزیدخبریں