فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
02:46 PM, 17 Aug, 2022
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے سابق وزیر اعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے دستخط میچ نہیں کر رہے تھے اس لئے آج انہیں ذاتی حثیت میں طلب کیا گیا تھا، پیش نا ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر این اے 108 نے کاغذات کی جانچ پڑتا ل کے بعد انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیک وقت تمام حلقوں سے میدان میں اتریں گے تاہم اب فیصل آباد میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔