ملک کے بڑے آبی ذخائر،منگلا ڈیم،تربیلا ڈیم اور چشمہ مکمل بھر گئے

08:57 PM, 17 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرہ منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کر لیا گیا۔ منگلا ڈیم میں اِس وقت قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 56 ہزارایکڑ فٹ ہے جبکہ پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 242فٹ ہے۔ ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر تربیلا اور چشمہ بھی مکمل بھر گئے ہیں۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ58 لاکھ 9ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 2لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تینوں آبی ذخائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 34 لاکھ 43ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے۔ منگلا، تربیلا اور چشمہ میں پانی کی ریکارڈ دستیابی بہتر زرعی پیداوار اور اضافی پن بجلی کا باعث بنے گی۔ واپڈا کی طرف سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 550 فٹ جبکہ چشمہ میں 649فٹ ہے۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 99 ہزار 600کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 10ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 3لاکھ 10ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 43ہزار 100کیوسک ہے۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
مزیدخبریں