سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

11:21 AM, 17 Aug, 2024

ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی، علی وزیر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

بعدازاں عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

مزیدخبریں