لاہورہائیکورٹ کاانٹرنیٹ بندش کےخلاف دائردرخواست کا محفوظ فیصلہ جاری

12:13 PM, 17 Aug, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر کل کی سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کے نمائندے کو حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شکیل احمد نے گزشتہ روز کی سماعت کا حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وفاق، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کا نمائندہ حاضری یقینی بنائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین جواب جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے وکلاء اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

لاہورہائیکورٹ نے مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں