اداکاراورگلوکار فواد خان کا نیا گانا ”تارا“ ریلیز

01:00 PM, 17 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے سپر ہٹ اداکار اور گلوکار فواد خان کا نیا گانا“تارا“ ریلیزہوگیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گانے میں نامور پاکستانی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، یہ گانا گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے تارا جلا اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مقبول گانے ڈائمنڈز کا خوبصورت مکسچر ہے۔

اس گانے کی ویڈیو ایک امریکی میڈیا کمپنی ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کےتعاون سے ریکارڈ کی گئی ہے۔

فواد خان کے علاوہ اس گانے میں گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ماریہ اونیرا نے فوادخان کی اس میوزک ویڈیو کا حصّہ بننے پراسے ایک خاص موقع قرار دیاہے، دوسری جانب بلال علی بھی اس ویڈیو میں کام کرنے پربہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اس تعاون کو پسند کرنے کی امید کی ہے۔

یہ گانا رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ریلیز کیا گیا تھا۔ گانے کی ہدایت کاری ایم ٹی جی پروڈکشن کی بانی ماہین مصطفیٰ نے کی ہے، جسے تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں