خاتون کو ہراساں کرنےکاایک اور واقعہ،ویڈیو بھی سامنےآگئی

01:42 PM, 17 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو خاتون سے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا، ویڈیو میں ملزم کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان سے ملاقات کے بعد شیرافضل مروت کا بڑااعلان

 ویڈیو میں موٹرسائیکل پر ملزم کے ساتھ ایک بچے کو بھی بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، 12 اگست کی صبح پیش آنے والے واقعے پر پولیس اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کراچی میں رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 4 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، اس سے قبل نارتھ کراچی میں 2 اور پاک کالونی میں ایک واقعہ سامنے آیا تھا جبکہ رواں سال ہونے والے تینوں واقعات کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں