اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا دوسرا روز

03:07 PM, 17 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے 6791 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ اسلام  آباد کی 125 یونین کونسل سے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اب تک 198 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ 20 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن ہیں۔

مزیدخبریں