خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواءبرائے تاوان کیس میں بڑی پیشرفت

05:17 PM, 17 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا مزید 15 دن کا   جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کو یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا  گیا۔ پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر بتایا کہ ملزمان سے  رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے مزید اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ ملزمان سے اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑیاں برآمد کرنی ہیں۔ ملزمان سے خلیل الرحمان قمر کی گھڑی بھی برآمد کرنی ہے۔

ملزمان کے وکلاء نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔  خلیل الرحمن قمر کے وکیل مدثر چوہدری اور احمد چھچھر ایڈووکیٹ  بھی پیروی کیلئے پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ 

ملزمان میں  تنویر احمد٫قیصر عباس٫ رشید احمد ٫فلک شیر ٫میاں خان٫ یاسر علی ٫جاوید اقبال٫ذیشان قیوم اور معمون  حیدر شامل ہیں۔ 

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اے ٹی ایم سے دو لاکھ 87  ہزار روپے نکلوائے۔ ملزمان نے ڈرامہ نگار  سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔

مدعی فریق نے کہا کہ یہ ملزمان آمنہ عروج  اور حسن شاہ کے شریک جرم ساتھی ہیں۔

مزیدخبریں