ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شنگھائی پل سے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم علی رضا شاپنگ کے لیے آئی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا، فوٹیج میں ملزم کو برقعہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔