پی ٹی آئی میڈیا مینجراحمد وقاص جنجوعہ اڈیالہ جیل سے رہا

06:14 PM, 17 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میڈیا منیجر احمد وقاص جنجوعہ اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔ ان کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے احمد وقاص جنجوعہ کے گھر واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وہ 25روز تک حراست میں رہے۔ ان پر سائبر کرائم اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی تھیں۔ 

پولیس کی طرف سے گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں