کورونا وائرس کب ختم ہوگا؟ ڈبلیو ایچ او نے ممکنہ تاریخ بتا دی
06:18 AM, 17 Dec, 2021
جنیوا: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے خاتمے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اہم بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایمرجنسی پروگرام کی سربراہ ماریا وان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ https://twitter.com/wellcometrust/status/1471503440538832899?s=20 ماریا وان نے کہا ہے کہ ہمیں سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے یہ بات پتا چلی ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس آئندہ سال 2022ء تک ختم ہو جائے گی۔ دوسری جانب یورپی مرکز برائے انسداد امراض نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری اور فروری 2020ء میں اس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ https://twitter.com/mvankerkhove/status/1457420869857423367?s=20 اپنی جائزہ رپورٹ میں یورپی مرکز برائے انسداد امراض نے کہا کہ اومیکرون انتہائی تیزی سے یورپ کے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس آڈہانوم گیبریسوس نے کہا تھا کہ اومیکرون دنیا کے 77 ملوں میں پھیل چکا ہے، اور مزید ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔