جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں آنے والے مہمانوں کیلئے نئی شرط عائد

09:38 AM, 17 Dec, 2021

احمد علی

شریف خاندان کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں تشریف لانے والے معزز مہمان دعوت نامہ ہمراہ ضرور لائیں ، سکیورٹی وجوہات کی بناءپر پابند کیاگیا ہے کہ داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے کی بنیاد پر ہی ہوگی.

ترجمان شریف خاندان کے مطابق سکیورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ دعوت نامہ نہ ہونے کی صورت میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تمام معزز مہمانوں سے گزارش ہے کہ دعوت نامہ ہمراہ لائیں تاکہ داخلے میں کسی کوفت یا زحمت کا سامنا نہ ہو. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا لاہور میں ہوگی ۔

ولیمے کی تقریب کیلئےکسی سیاسی جماعت کے رہنما کو دعوتی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔ شریف فیملی کے ذرائع کےمطابق جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب کیلئے صرف قریبی رشتےداروں اور فیملی فرینڈز کو دعوتی کارڈزجاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں