سونے کی نئی قیمتیں
02:00 PM, 17 Dec, 2021
ابوظہبی ( پبلک نیوز) متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت 2129 درہم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سو انتیس درہم اور ایک گرام سونا دو سو بارہ درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔ چیئرمین فیڈ کے اجلاس کے بعد بدھ کو دس گرام سونے کی قیمتیں سترہ سو ترپن ڈالر تک گرگئی تھیں۔ جمعرات کو غیر مستحکم سیشن کے باوجود سونا سترہ سو ننانوے ڈالر پر بند ہوا، آج صبح اٹھارہ سو ڈالر سے اٹھارہ سو چار ڈالرتک قیمتیں پہنچ گئیں۔ کمزور یو ایس ڈالر اور فیڈ کے کم شرح سود کی وجہ سے چارٹ دیکھنے والے انویسڑز کو خریداری کا سگنل دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سونے کے ریٹ ابتدائی طور پر اٹھارہ سو تیس ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ آج سونے کے ریٹ سترہ سو نوے ڈالر سےاٹھارہ سو دس ڈالر رہنے کی توقع ہے۔