برطانیہ میں سردی کی لہربرقرار،محکمہ موسمیات کی"ییلو وارننگ"
08:53 AM, 17 Dec, 2022
برطانیہ میں سردی کی شدید لہر برقرار رہنے کے باعث محکمہ موسمیات نے ییلو وارننگ جاری کردی ہے ۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ جس سے ویک اینڈ پر فلائٹ آپریشن اور ٹرانسپورٹ سسٹم متاثرہونے کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب تنخواہ کے تنازع پر برطانیہ میں ہڑتالوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 40 ہزار سے زائد ورکرز کی 48 گھنٹے کی ہڑتال کے سبب ریل کا پہیہ بھی جام رہا ہے۔ ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے ، مغربی اور جنوبی لندن میں بھی بس ڈرائیورز نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کردی ہے۔