پرویز الہی کا عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان

02:25 PM, 17 Dec, 2022

احمد علی
وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی مخالفین کی سیاست زیرو کر دی ہے ، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ آج زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے اقتدار چھوڑ رہے ہیں۔ آج عوام کو واضع لائحہ عمل دے دوں گا۔ ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔
مزیدخبریں