ائیرپورٹ سیکیورٹی کا ججز اور انکی بیگمات کی تلاشی نہ لینے کا فیصلہ

05:13 PM, 17 Dec, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ائیر پورٹ سیکیورٹی نے ججز اورا ن کی بیگمات کی تلاشی نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو تلاشی سے مستثنٰی قرار دے دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ہوائی اڈوں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہو گی،حاضر سروس ججز اور ان کی بیگمات کو بھی تلاشی سے مستثنٰی حاصل رہے گا۔ خیال رہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر مراسلہ جاری کیا گیا۔
مزیدخبریں