جہانیاں: زلزلے کی جھوٹی اطلاع، بوکھلاہٹ میں طالبات نے چھت سےچھلانگیں لگا دیں

11:46 AM, 17 Dec, 2024

ویب ڈیسک: جہانیاں کے سرکاری اسکول میں زلزلے کی جھوٹی اطلاع پر اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے بعد بوکھلاہٹ میں طالبات نے اسکول کی چھت سے چھلانگیں لگادیں۔بھگدڑ کے نتیجہ میں 8 طالبات کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جہانیاں کے گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔ جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی جھوٹی اطلاع پر بھگدڑ مچ جانے سے طالبات نے اسکول کی چھت سے چھلانگیں لگا دیں۔ 

ذرائع کے مطابق روڈ رولر کی وائبریشن کو زلزلہ سمجھ کر طالبات ڈر گئیں۔بھگدڑ سے 8 طالبات زخمی ہو گئیں۔ تاہم ریسکیونے بروقت رسپانس کیا اور طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمی ہونے والی طالبات میں معراج فاطمہ ، نشاء ، زلیخا ، ماہ نور ، منسا شوکت ، فائزہ ، انفال ، شامل ہیں۔ طالبات کا تعلق ششم ، ہفتم اور ہشتم کلاس سے ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھلانگیں والی متعدد طالبات کی بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں