26ویں ترمیم:سندھ ہائیکورٹ کاشاہد خاقان عباسی کی درخواست سننےسےانکار

01:14 PM, 17 Dec, 2024

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس جنیدغفار نے ریمارکس دیئے کہ جس بینچ نےاجازت دی ہے آپ کی درخواست وہی بینچ سنےگا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کابینچ 23دسمبر کو موجودہوگا۔ درخواست سنی جاسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم  نے26ویں آئینی ترمیم کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے درخواست کےفیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنےسے روکاجائے۔ہائیکورٹس میں نئےججز کی تقرری بھی روکی جائے۔26ویں آئینی ترمیم کوغیرآئینی قراردیاجائے۔

سابق وزیراعظم کےاٹارنی نےدرخواست بیرسٹرمعیزجعفری  کےتوسط سےدائر کی ہے۔

درخواست میں وفاق ،حکومت سندھ،چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی کوفریق بنایاگیاہے۔ درخواست اسپیکرقومی اسمبلی،سردارایازصادق،الیکشن کمیشن اور دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔

مزیدخبریں