(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔انہوں نے نواسی آئیرا کی پیدائش کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنی بیٹی اقصیٰ اور نصیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمدللہ اللہ تعالی نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت نعمت سے نوازا۔