یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ درج

05:56 PM, 17 Dec, 2024

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ درج، مقدمہ حادثے میں جابحق محمد سفیان کے والد کے بیان پر درج کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مقدمے میں کشتی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والےسفیان کے والد کا کہنا تھا کہ کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بھی سوار تھا۔

نوجوانوں کو فیصل آباد ائیرپورٹ سے مصر پھر لیبیا پہنچایا گیا، سیف ہائوس میں ان پر تشدد کیا جاتا رہا،  ہم نے سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئےقمر الزمان،عثمان،آصف،صوفیہ وغیرہ کو 24 لاکھ دیے۔

مزیدخبریں