پہلا ون ڈے میچ: جنوبی افریقہ نے پاکستان  کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دے دیا

08:44 PM, 17 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔

بولینڈ پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں   جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے  مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسین  97 گیندوں پر 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ ریان رکیلٹن نے 36، ٹونی ڈی زورزی 33 اور کپتان آئیڈن مارکرم نے35 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی اور صائم ایوب نے بھی 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پلیئنگ الیونز

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاریوں میں عبداللہ شیفق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت آئیڈن مارکرم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، رسی ون در ڈوسن، ٹرسٹین اسٹبز، ہینرک کلاسین، مارکو یانسین، اینڈائل پھیخلوکوائیو، کگیسو رباڈا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔

مزیدخبریں