(ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے نوٹیفکیشن کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے 25.78فیصد اصافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1762روپے51پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ، قیمتوں کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔