پی ٹی آئی کو شکست ، عوام پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں ،سعید غنی

09:09 AM, 17 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: صوبائی وزیرسعیدغنی کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں 42ہزار کے مارجن سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، عوام تحریک انصاف سے تنگ ہیں اور پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ضمنی الیکشن میں سانگھڑ اور ملیر سے ہمارے امیدوار جیتے، پشین میں بھی پی ڈی ایم امیدوار نے پی ٹی آئی کو شکست دی ۔ لوگوں نے پی ٹی آئی سے کان پکڑ لیے ہیں۔

سینٹ الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عوام پیپلز پارٹی سے رجوع کر رہے ہیں، ہم بھی سینیٹ انتخابات کے لیے سب سے رابطہ کریں گے، یہ کوشش کر رہے ہیں سینیٹ میں خفیہ رائے شماری نہ ہو لیکن اگر خفیہ رائےشماری ہوئی توپی ٹی آئی کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینٹ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کے ناراض ارکان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے

مزیدخبریں