ویب ڈیسک: فیس بک دنیا بھر میں مقبول ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ہے جس نے 2022 میں اپنی سمارٹ واچ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سمارٹ واچ کو ابتدائی سطح پر تیار کیا جائے گا۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صحت کے حوالے سے اس سمارٹ واچ میں بے شمار فیچر رکھے جائیں گے جبکہ فٹنس کے فیچر بھی فیس بک اسمارٹ واچ کا حصہ ہوں گے۔
کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنی سمارٹ واچ اگلے سال متعارف کرانے جا رہا ہے جس میں بٹ ان سیلولر کنکشن بھی ہو گا جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت یہ گھڑی چلے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی ورژن ہو گا۔