اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کی عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل پاکستان نے رکن ممالک سے رابطے کر دیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ سالانہ اجلاس 22 فروری کو شروع ہوگا۔ رواں سال ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آن لائن ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف کے تمام ارکان پر مشتمل سالانہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نکال دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادہ ہو گیا تو جون تک گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔