سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا پہلا روز

01:41 PM, 17 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: سینیٹ انتخابات کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا پہلا روز، سندھ سے پیپلزپارٹی کے 13اورایم کیوایم کے 4امیدوارکے کاغذات نامزدگی درست قرارپاٸے۔ مجموعی طورپر 17امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیا۔ خواجہ سہیل منصور، خضرعسکر زیدی اورروف صدیقی کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن میں سندھ کی گیارہ نشستوں پر 39امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر 13امیدواروں سلیم مانڈی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، صادق میمن، دوست علی جیسر، جام مہتاب ڈھر، شہادت اعوان، ڈاکٹرکریم خواجہ، پلوشہ خان، رخسانہ شاہ، خیر النسا مغل، فرازنہ حنیف کے کاغذات نامزدگی درست قرارپاٸے۔ فاروق ایچ ناٸیک کو کل بلایا گیا ہے۔

ایم کیوایم کے 4امیدوار ظفرکمالی، خالد اطیب، عبدالقادر خانزدہ، فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گٸے۔ تین امیدوار خواجہ سہیل منصور، خضر عسکر زیدی اور رؤف صدیقی کو ایک بار پھر کل دوبار طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں کل دوسرے روز بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رہے گی۔ جی ڈی اے، ٹی ایل پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آٸی کے فیصل واؤڈ، سیف ابڑو، پیر صدر الدین شاہ راشدی، عامر خان اور دیگر امیدوار شامل ہوں گے۔

پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کی سکروٹنی کے پہلے روز الیکشن کمشن میں انیس کی بجائے اٹھارہ امیدوار پیش ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے سینٹر پرویز رشید کے کاغذات پر تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زینب عمیر کیجانب سے چھ اعتراضات دائر کیے گئے۔ الیکشن کمشن نے پانچ اعتراضات کو غیر ضروری قرار دے دیا۔ پنجاب ہاوس کے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے ایک مہلت دیتے ہوئے جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن سینٹر مشاہداللہ خان کے صحابزادے افنان خان کو ٹیکس ڈیفلٹر ہونے پر بھی ایک دن کی مہلت دی گئی۔

الیکشن کمشن میں مسلم لیگ ن کے سائرہ افضل تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، سیف الملوک کھوکھر، زاہد حامد نے پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیئے، پی ٹی آئی کیجانب سے سیف اللہ نیازی، ظہر عباس کھوکھر، بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، عمر سرفراز چیمہ نے جبکہ مسلم لیگ قائد اعظم کیجانب سے کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحق نے اپنی پارٹی ٹکٹ الیکشن کمشن میں جمع کروائے۔

سکرونٹی کا عمل جاری، سکرونٹی کے دوسرے روز گیارہ امیدوار الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں