لاہور (پبلک نیوز) وزیر صحت برائے پنجاب یاسمین راشد نے مریم نواز کو بڑی آفر دے دی ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر کی جانب سے سرجری کے لیے بیرون ملک جانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولتیں دیں گے۔ پاکستان میں ہر طرح کی سرجریز ہو رہی ہیں۔ مریم نواز مجھ سے رابطہ کریں میں ہر طرح کی سرجری کروا دوں گی ۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا میری سرجری پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔ مریم نواز کو تھائیرائیڈز کا عارضہ مبتلا ہے جس کی سرجری ہونی ہے۔