مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان پہنچ گئے

04:52 AM, 17 Feb, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بِل گیٹس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بِل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق قائم چک شہزاد میں ہسپتال کا دورہ بھی کیا، جبکہ وہ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس موذی بیماری کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اپنا عزم کو دہرایا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری ویکسی نیشن کی کامیاب مہم کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گذشتہ ماہ 20 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے شراکت داری کے مقاصد کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1484214769460682752?s=20&t=7lBRSt4k6Jr3crMZbP5cXA دونوں رہنمائوں کے درمیان گفتگو کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس اور پولیو کی روک تھام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کورونا وائرس کے چیلنج کے باوجود پولیو کے خاتمے کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ عمران خان بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے غربت کے خاتمے، امراض اور دنیا میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے کام کو سراہا اور پاکستان میں اسے کام کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں تیزی سے کمی کے ساتھ مثبت پی رفت جاری ہے اور گذشتہ سال صرف ایک پولیو کیس ریکارڈ ہوا۔
مزیدخبریں