عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی نئی ویڈیوز وائرل
06:17 AM, 17 Feb, 2022
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنی نئی نویلی دلہن دانیہ شاہ کیساتھ اپنی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہیں۔ تاہم بعض صارفین دونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع لینے کے بعد سیدہ دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی ہے، جو ان سے 31 سال چھوٹی ہیں۔ عامر لیاقت کی عمر اس وقت 49 برس جبکہ ان کی موجودہ اہلیہ دانیہ کی عمر محض 18 سال ہے۔ https://twitter.com/galaxylollywood/status/1493605000571928576?s=20&t=UCHV7b4tb3CQ89I5U7RIQQ عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی دانیہ شادہ سے تیسرا بیاہ کرلیا ہے۔ دانیہ شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عامر لیاقت کے ساتھ بیڈ روم سے ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں رومانوی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں بہت سے لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو کئی ناراض بھی نظر آئے۔ https://twitter.com/AqsaYounasRana/status/1493933107367620614?s=20&t=UCHV7b4tb3CQ89I5U7RIQQ ڈراما نویس لبنیٰ فریال نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین پر خوب تنقید کی اور لکھا کہ ہمارے مذہب اسلام میں شوہروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غیر محرموں سے بیوی کا پردہ کرائیں، مگر ان کا تو سین بیڈ روم سے شروع اور وہیں پر ختم ہوتا ہے۔ لبنیٰ فریال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ہر معاملے پر اسلام کو بھی درمیان میں لے کر آتے ہیں لیکن انہیں اپنی عمر کا بھی کوئی لحاظ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ علی احمد بٹ نے بھی اس ویڈیو پر خوب تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے تو اسے یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ دنیا کو مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، پھر ان باتوں انہیں رونا بھی نہیں چاہیے۔ اداکار بلال قریشی نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد شکر ادا کیا کہ وہ وائرل چیزوں کے چکر میں نہیں پڑے بلکہ انہوں نے احترام کے ساتھ شادی کی۔