پی ایس ایل میں مسلسل شکست، وسیم اکرم نے بابراعظم پر غصہ اتار دیا
06:52 AM, 17 Feb, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر وسیم اکرم نے انتہائی غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو ڈانٹ پلا دی۔ https://twitter.com/cric_girl007/status/1494025892103962626?s=20&t=AjkNaDt46303Qc6eQ4cndw سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گذشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف میچ کے دوران وسیم اکرم بائونڈری لائن پر پہنچے اور کپتان بابر اعظم کو اپنے پاس بلا ک خوب ڈانٹ پلائی۔ وسیم اکرم کا رویہ دیکھ کر بابر کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا اور وہ وہاں سے پیچھے ہٹ گئے اور ان کی بات کو نظر انداز کیا اور اس پر کوئی خاص ردعمل دینے کی کوشش نہیں کی۔ https://twitter.com/Arshadkhan_ofcl/status/1494041884817498113?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1494041884817498113%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F277838 اس موقع پر وسیم اکرم نے دنیا کے سب سے بہترین بلے باز کیساتھ کیا بات کی، اس کی آڈیو تو سنائی نہیں دے رہی لیکن ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کنگز کے صدر اپنی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شدید غصے میں ڈانٹ پلا رہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں ان سے استفسار کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم کی جانب سے بظاہر غصیلے رویے کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بہت برا منایا اور بابر اعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے وسیم اکرم کو خوب کھری کھری سنائیں۔ https://twitter.com/uroojjawed12/status/1494018948530151434?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1494018948530151434%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F277838 ایک صارف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کیساتھ وسیم اکرم کا اس طرح رویہ دیکھ کر میں سخت مایوس ہوا ہوں۔ بابر اعظم ناصرف پاکستان کے ہیرو بلکہ دنیا کے بہترین پلیئرز میں سے ایک ہے۔ وسیم اکرم کو یہ بات سمجھنی چاہیے کی فتح یا شکست تو گیم کا حصہ ہوتی ہے۔ ایک دوسری صارف نے وسیم اکرم پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں کہا کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں تو ان کیلئے یہی بہتر ہوگا۔ https://twitter.com/SaithAbdullah99/status/1494013600175779842?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1494013600175779842%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F277838 دیگر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم بائولنگ کوچ کے طور پر ناکام ہوئے لیکن وہ اپنی مایوس کن کارکردگی کا غصہ یوں بابر اعظم پر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/HereIsRaxaRaju/status/1494064125214875660?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1494064125214875660%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F277838 سید رضا نامی صارف نے کراچی کنگز کی منیجمنٹ پر خوب تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم کو یہ بالکل حق نہیں کہ بابر اعظم سے تلخی کا اظہار کریں۔ صرف کراچی کنگز میں واحد بابر اعظم ہی ہیں جو پرفارم کر رہے ہیں۔ بابر اعظم ہمارے قومی ہیرو اور دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہیں۔