میں پرفارمنس دے کر وفاقی وزیر بنا، مراد سعید

01:45 PM, 17 Feb, 2022

Rana Shahzad

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میں پرفارمنس دے کر وفاقی وزیر بنا، میری وزارت نے تمام اہداف کو پورا کیا، 13سال بعد پاکستان پوسٹ بحران سے نکلا،.

انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں آیا تومیری ڈگری کا مسئلہ اٹھایا گیا، 2032کلو میٹر طویل سڑکیں بنائی، لوگ پوچھتے ہیں میں وفاقی وزیر کیسے بنا،ریمنڈ ڈیوس اور ڈرون حملوں کےخلاف باہرنکلا، پارلیمنٹ میں دلیل کے ساتھ بات کرتا ہوں،جاوید لطیف جیسے شخص نے میری فیملی کے بارے غلیظ زبان استعمال کی.

انہو‌ں نے کہا میں پارلیمنٹ میں جی حضوری کرنے نہیں آیا، یہ کسی غریب کو آگے آنے کا موقع نہیں دیتے، وزارت مواصلات میں کرپشن کے دروازے بند کر دیئے، میرے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی، میری کارکردگی پر تبصرہ نہیں ہوتا مگر ذات سے متعلق غلیظ گفتگو کی جاتی،مجھے نہیں پتہ تھا کہ "پرفارم” کرنا اتنا بڑا گناہ ہوتا ہے.

مراد سعید کا کہناتھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کسی نے یہ سوال نہیں کیا کہ کتنے ٹارگٹ تھے،وزارت مواصلات کو 88اہداف ملے تھے سب مکمل کیے، تین سال کے دوران 2ہزار32 کلومیٹر سڑکیں بنائیں،این ایچ اے کی آمد میں 107ارب روپے کا اضافہ ہوا، 117ٹال پلازوں پر کسی پر بھی ٹیکس نہیں بڑھایا،پاکستان کی 13ہزار شاہراہوں کی میپنگ مکمل کی،13سال بعد پاکستان پوسٹ نے 32درجے ترقی کی ہے،موٹروے پولیس نے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کیا،مجھے سرٹیفکیٹ این ایچ اے، پاکستان پوسٹ کے اہلکاروں کی محنت کی وجہ سے ملا،
مزیدخبریں