پیپلزپارٹی نے کل سندھ میں احتجاج کا اعلان کردیا

05:05 PM, 17 Feb, 2022

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہر ماہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اربوں روپے عوام کی جیب پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ٹیکس کا پئسہ عوام پر خرچ کرنے کے لئے ہے بنی گالا پر خرچ ہونے کے لئے نہیں ہے۔ اب بھی وقت کے وزیراعظم عمران خان استعیفی دے کر گھر چلے جائیں اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا جائے ورنہ ان کال حال آمر پرویز مشرف جیسا ہونے والا ہے۔
مزیدخبریں